۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ مراسم اختتامیه ششمین اجلاسیه کنگره بین المللی اندیشه های قرآنی امام خامنه ای در تبریز

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے قرآنی افکار کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی Congress کا چھٹا اجلاس یونیورسٹی آف تبریز میں منعقد ہوا، جس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت کئی دیگر ایرانی یونیورسٹیوں کے محققین، طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے قرآنی افکار کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی Congress کا چھٹا اجلاس یونیورسٹی آف تبریز میں منعقد ہوا، جس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت کئی دیگر ایرانی یونیورسٹیوں کے محققین، طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآنِ کریم کا پیغام عام ہو رہا ہے، محققین کا اجلاس سے خطاب

قرآنِ کریم کا پیغام عام ہو رہا ہے، محققین کا اجلاس سے خطاب

پروگرام میں مشرقی آذربائجان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید آل ہاشم نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی نے ایرانی تاریخی شہر تبریز کی بین الاقوامی یونیورسٹی میں، امام خامنہ ای مدظلہ کے قرآنی افکار کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کے اختتام پر مختلف ممالک کے محقیقن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں تیزی سے قرآن اور اہل بیت علیہم السّلام کی تعلیمات پھیل رہی ہیں۔

قرآنِ کریم کا پیغام عام ہو رہا ہے، محققین کا اجلاس سے خطاب

انہوں نے مذکورہ اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج یہاں مختلف ممالک کے محقیقن قرآنی معارف اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کے قرآنی افکار و نظریات کو مختلف موضوعات میں پیش کر رہے تھے، اس کا مطلب ہے کہ آج قرآن مجید کے حیات بخش پیغامات مشرق و مغرب تک پہنچ رہے ہیں۔

ڈاکٹر بشوی نے مزید کہا کہ آج ہمارے مخاطب 8 ارب انسان ہیں اور ان سب کی ہدایت ہماری زمہ داری ہے۔

قرآنِ کریم کا پیغام عام ہو رہا ہے، محققین کا اجلاس سے خطاب

انہوں نے کہا کہ آج ایک محقق قومی اور بین الاقوامی سطح پر علمی خدمات انجام دے سکتا ہے، کیونکہ ہدایت و تربیت کا یہ سنہرا موقع اس سے پہلے کبھی میسر نہیں تھا، لہٰذا ہمیں فرصت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دنیا کو امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور کیلئے تیار کرنا چاہیئے، کیونکہ ظہورِ مہدی موعود (عجل) قریب ہے۔ آپ علیہ السّلام کے ظہور سے دنیا میں ایک نیا عالمی نظام قائم ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .